معجزات پر مبنی ورلڈ کپ، اب پاکستان ورلڈکپ سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

معجزات پر مبنی ورلڈ کپ

نیوزٹوڈے: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا کی جیت نے نہ صرف خود اسے سیمی فائنل میں جگہ دلوائی بلکہ پاکستان کے لئے بھی امکانات بڑھا دیے ہیں۔اب تک ہندوستان، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکے ہیں اور پاکستان کے لئے بھی راہ نسبتاً آسان ہو گئی ہے۔ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں گلین میکسویل کی شاندار بیٹنگ نے افغانستان کے امکانات ختم کر دیے ہیں، اور اب پوائنٹس ٹیبل کے مطابق بھارت، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا آخری چار میں شامل ہو چکے ہیں جبکہ تیسری ٹیم کے لئے نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان کا مقابلہ ہے۔

افغانستان کو اپنا آخری میچ جنوبی افریقہ سے کھیلنا ہے، اور رن ریٹ میں وہ پاکستان سے پیچھے ہے، یعنی اب انہیں بڑے مارجن سے جیت کی ضرورت ہوگی۔

پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا انحصار نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ پر ہے۔ اگر نیوزی لینڈ یہ میچ ہار جاتا ہے یا میچ بارش کے باعث رد ہو جاتا ہے، تو پاکستان کو صرف انگلینڈ کو ہرانے کی ضرورت ہوگی، کیونکہ افغانستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کا نتیجہ تب تک سامنے آ چکا ہوگا۔

  1.  اگر نیوزی لینڈ اپنا آخری میچ جیت لیتا ہے تو پاکستان کو بھی اپنا آخری میچ انگلینڈ کے خلاف بڑے فرق سے جیتنا ہوگا۔

  2. اگر نیوزی لینڈ سری لنکا کو 50 رنز سے ہراتا ہے تو پاکستان کو انگلینڈ کو 180 رنز سے مات دینی ہوگی۔

  3.  اگر نیوزی لینڈ سری لنکا کو صرف ایک رن سے شکست دیتا ہے تو پاکستان کو انگلینڈ کو 131 رنز سے زیادہ سے شکست دینی ہوگی۔

  4.  اگر سری لنکا نیوزی لینڈ کو ہرا دیتا ہے تو پاکستان کو صرف انگلینڈ کو ہرانا ہوگا تاکہ وہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر سکے۔

  5.  اگر نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوتا تو پاکستان کو کوالیفائی کرنے کے لئے صرف انگلینڈ کو مات دینا ہوگی۔

 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+