افغانستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے کوالیفائی کرلیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

نیوزٹوڈے: افغان کرکٹ ٹیم نے پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چیمپیئنز ٹرافی کے لئے اہلیت حاصل کر لی ہے، جس کا 2025 کا بڑا ٹورنامنٹ پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہوگا۔

بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے عالمی کپ کے دوران گذشتہ دن میں ممبئی میں آسٹریلیا اور افغانستان کے بیچ مقابلہ ہوا۔ آسٹریلیا نے ایک دلچسپ میچ میں تین وکٹوں کے فرق سے افغان ٹیم کو مات دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

افغان ٹیم نے اس شکست کے باوجود تاریخ سازی کی ہے کیونکہ انہوں نے پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی میں جگہ بنائی ہے۔ بنگلہ دیش کے ہاتھوں 6 نومبر کو سری لنکا کی ہار نے یہ یقین دہانی کرا دی کہ افغانستان ٹاپ آٹھ ٹیموں میں اپنی پوزیشن برقرار رکھے گا۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025، جس کی میزبانی پاکستان کرے گا، میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور افغانستان اس بڑے ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی چھٹی ٹیم بن چکی ہے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+