آئی سی سی رینکنگ میں بابراعظم کی دوسری پوزیشن

بابراعظم

نیوزٹوڈے: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے حال ہی میں ون ڈے کھلاڑیوں کی تازہ رینکنگ کا اعلان کیا جس میں پاکستانی قائد بابر اعظم کی پہلی پوزیشن ختم ہوگئی ہے۔آئی سی سی کی جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق، اب بابر اعظم فہرست میں دوسرے مقام پر آ گئے ہیں اور ان کی جگہ بھارت کے شبمن گل نے سرفہرست مقام حاصل کر لیا ہے۔

شبمن گل نے اپنے 830 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن سنبھالی، جبکہ بابر اعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر قائم ہیں۔تقریباً ڈھائی سال تک نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جمانے والے بابر اعظم اب فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ ون ڈے کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک تیسرے، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی فخر زمان بھی رینکنگ میں 11 ویں جبکہ افغانستان کے ابراہیم زادران 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جنہوں نے سات درجے کی بہتری حاصل کی ہے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+