گوگل سرچ پر جیومیٹری اور فزکس کے جوابات حل کرنا اب کیسے ممکن؟

گوگل سرچ

نیوزٹوڈے: جب کسی کو دنیا کے بارے میں معلومات حاصل کرنی ہوتی ہیں، تو اکثر لوگ گوگل سرچ انجن کا استعمال کرتے ہیں۔اب، دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن ہے جس کو مختلف موضوعات کے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔گوگل کی جانب سے گذشتہ دنوں میں سرچ انجن اور لینس ٹول کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ صارفین جیومیٹری، فزکس اور ٹرگنومیٹری جیسے مواضع کے مسائل کو حل کر سکیں۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد، ریاضی کی مساوات کو سرچ بار میں ٹائپ کرنے یا لینس کے ذریعے فوٹو کھینچ کر درست جواب حاصل کیا جا سکتا ہے، اور سرچ انجن سے جواب کی وضاحت بھی دی جائے گی۔اس نئے فیچر کی تجربہ کاری ابھی شروع ہوئی ہے، اور آنے والے ہفتوں میں صارفین کو اس کا استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔کمپنی کے مطابق، لینس ٹول میں مخصوص تکونی مسائل کا جواب ممکن ہوسکتا ہے۔ڈیسک ٹاپ پر math solver لکھ کر اس کی رسائی حاصل کر سکتے ہے ۔

گوگل کے مطابق، ملٹی ٹاسک یونیفائیڈ ماڈل کو جیومیٹری اور فزکس کے مسائل کے جوابات دینے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، جو مواد کو ٹیکسٹ، تصاویر، اور ویڈیوز کے ذریعے سمجھتا ہے اور جواب دیتا ہے۔کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ سرچ انجن کتنی حد تک درست جوابات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، لیکن ان کی آزمائشی مراحل میں سرچ انجن یا لینس کی جانب سے درست جوابات دینے کی شرح بہت زیادہ تھی۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+