دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانیوالی ایپس کونسی ہیں؟

ڈاؤن لوڈ کی جانیوالی ایپس

نیوزٹوڈے: پچھلے کچھ سالوں سے سوشل میڈیا دنیا میں پھیلا ہوا ہے اور اس کے استعمال میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔عالمی ادارہ برائے اعداد و شماریات نے پوری دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ویب سائٹس سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے۔جس میں بتایا گیا کہ کون کون سی وہ ایپس ہیں جو لوگ زیادہ ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں-ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی طرف سے  ایکس پر 2022 میں دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلیکیشنز (ایپس) کی لسٹ جاری کی گئی-اس لسٹ کے مطابق 2022 میں دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ ٹک ٹاک رہی-

ٹک ٹاک کے بعد انسٹا گرام دوسرے، فیس بُک تیسرے، واٹس ایپ چوتھے اور ٹیلی گرام پانچویں نمبر پر ہے۔اس کے علاوہ ایلون مسک کا ایکس سولہویں نمبر پر آتا ہے- اس لسٹ سے یہ اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے کہ کورونا کی وبا کے بعد کے اثرات 2022 میں محسوس کیے جا رہے تھے کیونکہ اس سال بزنس کمیونیکیشن ایپس زوم اور مائیکرو سافٹ ٹیمز کو کم ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ تعلیمی سرگرمیوں والی ایپلی کیشنز کو بھی کم ڈاؤن لوڈ کیا گیا کیونکہ اسکولز اور یونیورسٹیاں اس سال اپنے روایتی تدریسی نظام کی طرف واپس آگئی تھیں۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+