بابراعظم ہی پاکستان کو دوبارہ نمبر۱ ٹیم کے مقام پر پہنچائے گا: کپل دیو

بھارتی سابق کرکِٹر لیجنڈ کپل دیو

نیوز ٹوڈے: ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں ناکامی کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراوعظم کو جہاں تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہی دوسری طرف انکی سپورٹ میں بھارتی سابق کرکِٹر لیجنڈ کپل دیو نے اہم بیان دیا ہے۔ کہ بابراعظم وہی کپتان ہیں جس نے 6 ماہ پہلے پاکستان کی ٹیم کو نمبر ون ٹیم بنایا تھا۔ لہٰذا آپ بابر کی پرفارمنس کے بارے میں بات کر سکتے ہے کہ اس نے اچھا نہیں کھیلا لیکن کسی بھی کھلاڑی کا کیریئر جج نہیں کر سکتے۔

گزشتہ دنوں سے سابق کرکِٹرز کی جانب سے بابر اعظم کو سوشل میڈیا پہ مزید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جن میں سے ایک نمایاں نام عمراکمل کا ہے جنہوں نے بابر اعظم کو کپتانی چھوڑ کر اپنی بیٹنگ پر توجہ دینے کا کہا ہے۔ان منفی حالات میں گِھرے بابراعظم کا ساتھ دینے والے کپل دیو نے مزید کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو اس کی حالیہ پرفارمنس پر جج کرنے کی بجائے اسکے اس کے ٹیلنٹ اور کھیلنے کے طریقے کو سہرانا چاہیئے۔ بیٹنگ کے سٹائل اور اُس کھلاڑی کا جذبہ دیکھنا چاہیئے۔ کیونکہ دنیا میں بہت بڑے بڑے کھلاڑی ہے جو زیرو پر آؤٹ ہوتے ہے لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کے وہ پلیئر نہیں ہوتے۔ ہمیں ہونہار کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے نہ کہ حوصلہ شکنی۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+