حارث اور شاہین کو ون ڈے کیلئے نہیں ٹی ٹوئنٹی کیلئے تیار کیا تھا: عاقب جاوید

شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف

نیوزٹوڈے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولرزکی خراب کارکردگی پرعاقب جاوید کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور یہاں تک کہ انہیں گالیاں بھی دی جارہی تھیں-اس معاملے پر عاقب جاوید نے وضاحت پیش کر دی کہ 'ہم نے شاہین اور حارث کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے ٹرین کیاتھا،

حارث ٹھیک بولنگ نہیں کروا رہا، شاہین مڈل اوورز صحیح نہیں کروا رہا، ان سب باتوں کا ذمہ دار مجھے کیوں ٹھرایا جارہا ہے؟ 'ہم نے پاکستان کو انہیں بطور ٹی ٹوئنٹی بولرز دیا تھا لیکن مینجمنٹ انہیں ون ڈے کھلارہی ہے'۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکی، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور بھارت ون ڈے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں ہیں۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+