پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں برطرف ہونے والے ناکام کپتان

کپتان بابر اعظم

نیوزٹوڈے:  پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں 2003 سے 2023 تک قومی ٹیم کے تین کپتانوں کو برطرف کر دیا گیا ہے ، اور دو کو استعفی دینا پڑا اور ایک کپتان کو ریٹائرمنٹ لینی پڑی۔ 1999 کے بعد سے آئی سی سی کے کسی بھی میگا ایونٹ میں جہاں قومی ٹیم نے بری کارگردگی دیکھائی ، وہی پی سی بی میں تبدیلیوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ ان تبدیلیوں کا ملبہ ٹیم کے کپتان پر ڈالا گیا۔ 2003 کے ون ڈے میچ میں جہاں پاکستان پہلے ہی گروپ اسٹیج سے باہر ہو گیا وہیں سے ٹیم کے اندر بھی تبدیلیاں آنے لگ گئی۔

2007 میں ون ڈے ورلڈ  کپ  آیا ، پاکستان کے ساتھ ساتھ آئر لینڈ ، ویسٹ انڈیز کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انضمام الحق کو ریٹائرمنٹ لینا پڑی۔ 2015 میں مصبا الحق کی کپتانی میں پاکستان نے ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کی امیدیں باندھیں لیکن اس کے بعد بھی کواٹر فائنل سے آگے نا بڑھ سکا اور مصباح کو بھی کپتانی سے استعفی دینا پڑا۔ اس سال بھی تاریخ پھر سے دہرائی گئی، بھارت میں جاری ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں بری کارگردگی کے باعث قومی ٹیم واپس آگئی اور اس کے بعد بابر اعظم کو اپنی کپتانی سے ہاتھ دھونا پڑے اور انہوں نے تینوں فارمیٹ سے استعفی دے دیا۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+