کیویز ورلڈکپ سیمی فائنل ہارتے رہے، کپتان ولیمسن بریانی کھاتے رہے

کیویز ورلڈکپ سیمی فائنل

نیوزٹوڈے:  آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا ون ڈے فائنل تک پہنچنے کا خواب ادھورا  رہ گیا اور بھارت نے اپنی شاندار پرفامنس سے کیویز کو فائنل سے باہر کر دیا۔ بھارت اب تک کوئی بھی میچ نہیں ہارا اور سب سے پہلے فائنل میں جانے والے ٹیم بن گئی۔ کچھ روز پہلے بھارت اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ جاری تھا جس میں بھارت نے ستر رنز سے کیویز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

اسی دوران ایکس میں کپتان کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں انہوں اسٹیڈیم میں بریانی کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ تصویر اس لیے وائرل ہوئی کیو نکہ کہ جس وقت وہ بریانی کھا رہے تھے، اس وقت نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سے میچ نکل گیا تھا۔ اور اس وقت ٹیم کو ۳۷ گیندوں پر ۱۰۰ رنز درکار تھے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+