سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت

نیوز ٹوڈے:  سونے کی قیمت میں تین روز کے اضافے کے بعد 500 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں گراوٹ کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 1986 ڈالر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

جس کے بعد بلین مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں پانچ سو روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اصل قیمت دو لاکھ چودہ ہزار تین سو روپے تک پہنچ گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 83 ہزار 728 روپے ہوگئی۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+