فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ :سعودی عرب نے پاکستان کو شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ

نیوزٹوڈے:  ورلڈ کپ 2026 اور 2027 ایشین کپ کے لیے مشترکہ ایشین کوالیفائرز میں سعودی عرب نے پاکستان کو 4-0 سے شکست دے دی۔یہ پاکستان فٹ بال کی تاریخ کے لیے ایک تاریخی دن تھا کیونکہ یہ پہلا موقع تھا جب ملک نے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے گروپ مرحلے میں کھیلا تھا۔ گزشتہ ماہ گرین ٹیم نے پہلی بار کمبوڈیا کے خلاف بھی پہلا راؤنڈ جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے صالح الشہری نے دو جبکہ عبدالرحمن غریب اور عبداللہ ہادی ردیف نے ایک ایک گول کیا۔فیفا رینکنگ میں سعودی عرب 57ویں جبکہ پاکستان 193ویں نمبر پر ہے۔پاکستان اب تاجکستان کی میزبانی کرے گا جبکہ سعودی عرب 21 نومبر کو اردن سے کھیلے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+