میرے خون سے میرے والد کی جسمانی عمر 46 سال ہوگئی
- 17, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: ہر کوئی جوان رہنے کا خواب دیکھتا ہے، لیکن چند ہی لوگ اس کے لیے بھاری رقم خرچ کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔
46 سالہ برائن جانسن ایسے ہی ایک شخص ہیں۔ برائن جانسن، جو کہ ایک بائیو ٹیک کمپنی کے سی ای او ہیں، اپنی جوانی کو 18 سالہ عمر کی سطح پر لانا چاہتے ہیں۔ وہ اپنے 70 سالہ والد کو بھی جوان بنانا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے، برائن جانسن نے انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔ انہوں نے اپنا خون اپنے والد کو دیا اور اپنے نوجوان بیٹے کا خون خود لیا۔ یہ عمل مئی میں کیا گیا تھا اور اب چھ ماہ بعد، برائن جانسن کا دعویٰ ہے کہ ان کے 'سپر بلڈ' سے ان کے والد کی جسمانی عمر 25 سال کم ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے خون کے پلازما سے ان کے والد کی جسمانی عمر 46 سال ہو گئی ہے۔ تاہم، وہ یہ واضح نہیں کرتے کہ عمر کا تعین کیسے کیا گیا ہے۔
برائن جانسن 'بلیوپرنٹ' نامی ایک پراجیکٹ پر کافی عرصے سے کام کر رہے ہیں، جس پر وہ سالانہ 20 لاکھ ڈالر خرچ کر رہے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ عمر کو الٹنے کے قریب ہیں۔ یہ پراجیکٹ 2021 سے جاری ہے۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق، ٹیسٹوں سے پتا چلا کہ برائن جانسن کے دل کی عمر 37 سال اور جلد کی عمر 28 سال ہے، جبکہ پھیپھڑوں کی گنجائش 18 سالہ نوجوان کی طرح ہے۔ یہ پروگرام ابھی تجرباتی مرحلے میں ہے، اور اس میں مسلسل تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ برائن جانسن کی غذا، سپلیمنٹس، ورزش اور جسمانی ٹیسٹوں کے معمولات کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ وہ روزانہ صبح 5 بجے مختلف سپلیمنٹس کے ساتھ دن کی شروعات کرتے ہیں اور ان کی خوراک میں مختلف ٹھوس اور نرم غذائیں شامل ہوتی ہیں۔
تبصرے