بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے دوران فلسطین کا حمایتی گراؤنڈ میں گھس آیا
- 20, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: بھارت میں احمد آباد کے سٹیڈیم نریندر مودی میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ایک فلسطین کا حمایتی گراؤنڈ میں گھس آیا اس شخص نے جو ٹی شرٹ پہن رکھی تھی اس پر فلسطین کے حق میں نعرے درج تھے نوجوان کی شرٹ پر فلسطین پر بمباری بند کرو اور آزاد فلسطین کے نعرے لکھے ہوۓ تھے نوجوان نے فلسطین کا ماسک پہن رکھا تھا اور اس کے ہاتھ میں فلسطین کا جھنڈا تھا اس نوجوان نے بعد میں بتایا کہ اس کا نام جان ہے اور وہ آسٹریلیا کا رہنے والا ہے اور فلسطین کا بہت بڑا حمایتی ہے نوجوان سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود پچ پر پہنچ گیا اس نوجوان نے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا کوہلی کے ساتھ اس نے کئی پوز بنواۓ ۔
گراؤنڈ سٹاف نے اس نوجوان کو میدان سے باہر نکالا اور پھر اسے گرفتار کر لیا گیا نوجوان نے بتایا کہ وہ فلسطین کا بہت بڑا حامی ہے نوجوان کے لباس اور اس کی گفتگو نے اسرائیل کے حامیوں کو آگ لگا دی نوجوان تماشائی کے گراؤنڈ میں گھس آنے کی وجہ سے کچھ دیر میچ کو بھی روکنا پڑا نوجوان کی ویرات کوہلی کے ساتھ بنوائی گئی تصویریں اور اس کے احتجاج کا یہ انوکھا انداز سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوا ۔
تبصرے