بھارت کی ناکامی کے بعد، پاکستانی کرکٹرز کے اہم بیان سامنے آگئے
- 20, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: بھارت کی شکست کے بعد سابق کرکٹرز اور کرکٹرز کی ٹویٹس وائرل ہو گئیں۔ پاکستان کے شعیب اختر نے ایک ماہ قبل آسٹریلیا کی جیت کی پیش گوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی۔ شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ اگر آسٹریلیا آج کا ٹورنامنٹ ہار گیا تو وہ اپنا سارا غصہ اگلے میچوں میں نکالیں گے۔ نجی چینل میں گفتگو کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے آسٹریلوی ٹیم کو مبارکباد دی۔ عماد وسیم نے کہا کہ آسٹریلیا نے دکھایا کہ اگر سب کچھ آپ کے خلاف ہو جائے تب بھی آپ جیت سکتے ہیں۔ عبدالرزاق نے کہا کہ آج کرکٹ کی جیت ہوئی ہے اور کرکٹ نے بتا دیا ہے کہ جو سب سے زیادہ مارے گا وہ جیت جائے گا۔ محمد عامر نے کہا کہ میں پہلے ہی آسٹریلیا کو فیورٹ کہہ چکا ہوں، وہ بڑی ٹیم ہے اور بھارت کے خلاف ان کا ریکارڈ کافی اچھا ہے۔
شعیب اختر کا ٹویٹ
تبصرے