ورلڈ کپ: بھارتی ٹیم کی ناکامی نے شہری کی جان لےلی
- 21, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: آئی سی سی ون ڈے فائنل مں بھارت کی شکست کے بعد بھارتی کرکٹ فین کو دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا اور ایک کرکٹ فین نے خود کشی کر لی۔ 19 نومبر کو ہونے والا آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ فائنل کے بعد یہ خبر سامنے آئی کہ بھارتی کرکٹ فین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ہے۔ اس شخص کا تعلق بھارت کی ریاست آندھرا پردیش سے تھا۔ اور 32 سالہ کمار جیوتی سافٹ وئیر انجینئیر تھا۔
اس سے زیادہ المناک بات یہ ہے جب ویسٹ بنگال سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ شخص نے خودکشی کر لی۔ یاد رہے کہ انیس نومبر کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھارت کے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث کئی بھارت فینز کا دل ٹوٹ گیا۔
تبصرے