ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
- 24, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: ستاروں کی روشنی میں اپنے دن کا حال جانیے
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل تک
آپ کو اپنے موجودہ حالات میں بے حد سوچنے اور پھونک کے قدم رکھنے کی ضرورت ہے۔ اپنے کام میں اچھی طرح غورو فکر کرلیں تو بہتر ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی تک
آپ کوشش اور محنت کرنے کے باوجود کچھ حاصل نہیں کر پا رہے، ضرور کوئی بڑی رکاوٹ ہے۔ آپ کو چاہیے آپ یا حیٰ یا قیوم کو روزانہ ورد کریں اور اپنا صدقہ بھی دیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون تک
جن افراد نے اپنے روزگار میں پریشانیاں دیکھی ہے، وہ انشاء اللہ بہتر ہو جائےگی۔ جو لوگ اچھے وقت کی قدر کر لے وہی کامیاب رہے گے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی تک
آپ کے حالات اب بہتر ہونے کی طرف گامزن ہے اور انشاء اللہ آپ اس میں سے نکلنے میں کامیاب بھی ہو جاو گے۔ جو لوگ بندش میں ہو ، وہ کامیاب ہو سکتے ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست تک
آپ آج کل اپنے غصے میں قابو رکھیں۔ آپ کو ابھی دونوں طرف مخالفت کا سامنا ہے، اس لیے محتاط ہو کر چلنا ہو گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر تک
آپ کسی بھی ایسے کام کی طرف ہاتھ نہ بڑھائیں جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی رسک کا خطرہ ہو اور آپ کے لیے مشکلات پیدا ہو جائے۔ آج آپ صرف اپنے ضروری کام کی طرف دھیان دیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر تک
جن افراد سے آپ تنگ تھے یا جنہوں نے آپ کو تنگ کر کے رکھا تھا، وہ اب خود بخود واپس چلے جائیں گے۔ اب آپ اپنے کاروبار کی طرف دھیان دے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر تک
آپ اپنے معاملات ٹھیک کریں ،آپ کو بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے۔ آپ سے جہاں غلطیاں ہوئی ہے ان کو بہتر کریں اور اصلاح کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر تک
آپ مشکل حالات سے نکلنے کے رستے میں ہے، انشاءاللہ آپ کو جلد خوشخبری ملے گی، لیکن کوئی بھی فیصلہ کرنےسے پہلے سوچے یا کسی بہت عزیز سے مشورہ لے لیں۔ جو لوگ غلط فیصلہ کریں گے وہ بہت پچھتائے گے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری تک
ان دنوں آپ کو جو بھی خبر ملے ،اس پر فوری طور پر یقین نہ کریں۔ سازشی لوگ اپنے کام کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری تک
جذبات سے کام لینے کی ضرورت نہیں ہے ، اس طرح آپ کو ہی نقصان ہو گا۔ اللہ سب بہتر کرے گا ، آپ کو صرف نماز پڑھنے کی ضرورت ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ تک
ان دنوں آپ کا کوئی پرانا معاملہ سامنے آسکتا ہے ، اب اس کو حل کرنے کے لیے آپ کو کسی کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔
خاص خبریں
-
کرم میں 100 بچوں کی ہلاکت کی خبریں من گھڑت ہیں، مشیر اطلاعات پختونخواہ
-
کرم میں گرینڈ پیس جرگہ کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے، تحریری امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی
-
سابق بھارتی کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اقلیتوں کے لیے 'اقلیتی کارڈ' کے اجراء کا اعلان
تازہ ترین
-
کرم میں 100 بچوں کی ہلاکت کی خبریں من گھڑت ہیں، مشیر اطلاعات پختونخواہ
-
کرم میں گرینڈ پیس جرگہ کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے، تحریری امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی
-
سابق بھارتی کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اقلیتوں کے لیے 'اقلیتی کارڈ' کے اجراء کا اعلان
تبصرے