جنگ کے انچاس روز بعد غزہ میں عارضی جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے
- 25, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے : آج انچاس روز بعد غزہ میں عارضی جنگ بندی کے معاہدے پر کام شروع ہو گیا ہے آج غزہ میں اسرائیلی حملوں میں پہلا وقفہ ہوا ہے عارضی جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد سے قبل اسرائیلی فوج نے غزہ پر خوب بمباری کی جبالیہ کیمپ کے نۓ محلے میں اسرائیلی فوج نے دھماکوں سے کئی عمارتوں کوتباہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہید ہو گۓ اسی طرح غزہ کے سینٹرل ایریا میں اسرائیلی بمباری سے آٹھ فلسطینی شہید ہو گۓ اور آج صبح جنگ بندی سے پہلے اسرائیلی فوج نے ایک مرتبہ پھر انڈونیشیئن ہسپتال کو بھی نشانہ بنایا غزہ پر اسرائیلی فوج کے یہ تمام اسرائیلی حملے آج صبح کے واقعات ہیں لیکن آج دن کے وقت اسرائیلی فوج نےاپنے حملے روک دیے اور رفاء بارڈر کے ذریعے غزہ میں مدد کی سپلائی بھی شروع کر دی ۔
غزہ پر اسرائیلی فوج کے ڈرونز اور طیاروں کی پروازیں رکنے سے فضا میں خاموشی اور سکون محسوس ہو رہا ہے آج بے گھر فلسطینی اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں غزہ کے مختلف علاقوں سے آج جو تصویریں اور وڈیوز جاری کی گئی ہیں اس میں سینکڑوں فلسطینی اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں اور امدادی سامان اور ایندھن کے ٹرک بھی مصر کے راستے غزہ میں داخل ہو رہے ہیں توقع ہے کہ روزانہ 230 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوں گے معاہدے کے مطابق آج شام 4 بجے 13اسرائیلی یرغمالیوں کو حماس رہا کرے گا جس کے بدلے اسرائیل آج 39 فلسطینیوں کو رہا کرے گا چار دنوں کے دوران کل 50 اسرائیلی قیدی اور 150 فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے ۔
تبصرے