الیکشن سے پہلے ہی باپ بیٹے میں پڑی دراڑ

       نیوز ٹوڈے : آج سے دو روز قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ جو دو یا تین مرتبہ وزیر اعظم بن چکے ہیں انہیں گھر بٹھانا ہے وہ ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم بن کر کیا کریں گے بلاول بھٹو کے اس بیان پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بلاول نے یہ پیغام کسی اور کیلیے نہیں بلکہ اپنے باپ کیلیے دیا ہے بلاول بھٹو کے اس بیان کے بعد سابق وزیر اعظم آصف علی زرداری اور ان کے بیٹے کے درمیان اختلافات پیدا ہو گۓ ہیں سابق وزیر اعظم آصف علی زرداری نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں یہ انٹرویو دیتے ہوۓ کہا  

     کہ بلاول ابھی  سیاسی میدان میں پوری طرح ٹرینڈ نہیں ہے ابھی وہ زیر تربیت ہے اسے ٹرینڈ کیا جا رہا ہے آصف زرداری نے واضح کر دیا کہ الیکشن میں ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار صرف ان کے پاس ہے بلاول کو بھی جو ٹکٹ دیا جاۓ گا اس پر بھی آصف زرداری کے دستخط ہونا لازمی ہے آصف زرداری نے اپنے بیان میں 3 پینر اور 4 پینر کا فرق واضح کر دیا اور کہا کہ  باپ باپ ہوتا ہے آصف زرداری کے اس انٹرویو کے کچھ دیر بعد ہی بلاول بھٹو نے ایکس پر اپنی تصویر تبدیل کر کے ایسی تصویر لگا دی جس میں ان کی ماں ان کے ساتھ کھڑی ہے بلاول نے یہ تصویر لگا کر اپنے باپ کو باور کرا دیا کہ ان کی ماں آج بھی ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+