یکم دسمبر سے پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پیٹرول کی حالیہ قیمت

نیوزٹوڈے:  ملک میں توقع کی جا رہی ہے کہ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جا سکتی ہے۔ اس کا اندازہ، عالمی مارکیٹ میں قیمتیوں کی کمی سے لگایا جا رہا ہے۔ روسی تیل کی فی بیرل قیمت ساٹھ ڈالر سے بھی کم ہو گئی ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل کی قیمت بھی ساٹھ ڈالر تک مقرر کی گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل میں کمی کےبعد، ملک میں بھی پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا امکان نظر آرہا ہے۔ اس کا اعلان، پندرہ دنوں بعد نگران وزیر اعظم کرے گے۔ پاکستان کی عبوری حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں ہفتہ وار نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے قیمتوں کے تعین کے موجودہ پندرہ روزہ طریقہ کار کو ختم کیا جائے گا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) تیل کی صنعت کو درپیش چیلنجز، خاص طور پر انوینٹری کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے ایندھن کی قیمتوں میں ہفتہ وار نظر ثانی کرے گی۔ نگراں حکومت نے بڑا قدم اٹھانے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سے سفارشات طلب کی ہیں۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+