روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید 13 پیسے مہنگا
- 27, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: کاروبار ہفتے کے پہلے دن ہی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے،اس کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان بھی دیکھا جا رہا ہے۔ پیر کو انٹربینک میں ڈالر تیرہ پیسے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے تک جا پہنچا ہے۔
اس سے قبل کاروبای ہفتے کے دوران ، ڈالر کی قیمت 285 روپے اور 37 پیسے تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کئی ہفتوں سے مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے اور سو انڈیکس میں 269 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انڈیکس 59,355 کی سطح تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔
تبصرے