سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ
- 27, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کے باعث نئے کاروباری ہفتے کے پہلے دن پیر کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے شیئر کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ فی تولہ سونے کی قیمت 1,100 روپے اضافے سے 217,600 روپے پر طے ہوئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 186,557 روپے تک پہنچ گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتی دھات 8 ڈالر اضافے کے ساتھ 2030 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے سے 216500 روپے پر پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے کے ساتھ 185,614 روپے تک پہنچ گئی۔
تبصرے