پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے ڈیزل میں 6 روپے لیٹر کمی متوقع

پیٹرول کی قیمت

نیوزٹوڈے:   یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں سات روپے تک کمی ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے بھی ورکنگ کا آغاز کیا ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے نتیجےمیں اوگرا کی طرف سے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کو سستا کرنے کی سمری بھیجی گئی ہے۔

اس سمری کے تحت پیٹرول کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں چھے روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی۔ دوسری طرف آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے ہفتہ وار پیٹرول کی قیمتوں کو مسترد کر دیا۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+