ملکی معشیت کے لیے خوشخبری، مجموعی ذخائر میں نو کروڑ پانچ لاکھ ڈالرز کا اضافہ
- 01, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر نو کروڑ پانچ لاکھ ڈالر اضافے سے بارہ ارب 39 کروڑ 28 لاکھ کی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کی جانے والی اعدادو شمار لسٹ کے مطابق، 24 نومبر کو ہفتے کے احتتام پر مجموعی زخائر کا حجم 12 ارب 39 کروڑ 28 لاکھ ڈالر تک تھا۔ مرکزی بینک کے مطابق، گزشتہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 12 ارب 30 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز تھیں۔
اس طرح ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں سات کروڑ ستر لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔۔ سات کروڑ ۷۰ لاکھ ڈالرز کے آضافے سے مرکزی بینک کے مرکزی بینک کے مبادلہ کے ذخٓائر ساتھ ارب ۲۵ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔
تبصرے