ستاروں کی روشنی میں آج کا دن آپ کا کیسا رہے گا؟
- 04, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: ستاروں کی روشنی میں آج کا دن کیسا رہے گا۔
-
برج حمل ، سیارہ مریخ ، 21 مارچ سے 20 اپریل تک
ابھی آپ کو صدقہ دینے کی ضرورت ہے، آپ کی پوزیشن کافی کمزور نظر آرہی ہے اور حالات بھی کافی نازک ہیں۔ اپنے غصے میں قابو رکھے، اس سے آپ بڑی غلطیوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔
-
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی تک
آج آپ کا اچھا دن ہے، کوئی اہم خبر بھی آپ کومل سکتی ہے، اور جس چیز سے آپ کافی دنوں سے پریشان تھے وہ بھی حل ہو سکتی ہے، آپ کو آج کہی سے رقم بھی مل سکتی ہے۔
-
برج جوزہ ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون تک
اب آپ کو نئے انداز میں چلنا ہو گا، ماضی میں چو کچھ ہو چکا ہے، اسے بھول جائیں اور اپنے لیے خاموش رستہ اختیار کریں جس کا آپ سے حسد کرنے والو کا علم نہ ہو۔
-
برج سرطان، سیارہ چاند ، 21 جون سے 20 جولائی تک
صحت کا خانہ آج آپ کے لیے کمزور دکھائی دے رہا ہے آپ کو صدقہ دینا ہو گا اور ایک مرتبہ ٹیسٹ بھی کروا لے۔ حسد کرنے والوں کی نظریں ان دنوں آپ پر ہیں۔
-
برج اسد ، سیارہ شمس ، 21 جولائی سے 21 اگست تک
صورتحال تبدیل ہو رہے ہیں، آپ بے فضول اپنے کاموں میں لگے ہوئے ہیں، آپ اپنا اچھا وقت اپنے ہاتھوں سے گنوارہے ہیں اور یہ دن شاید واپس نہ آئے۔
-
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر تک
ابھی چند دن آپ کے لیے آزمائش دکھائی دے رہے ہیں۔ آپ کو زیادہ سے زیادہ ذکر الہی کرنا ہو گا اور ساتھ صدقہ بھی دینا ہو گا جو کہ بے حد ضروری ہے۔
-
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر تک
آج آپ کے لیے انشاء اللہ اچھا دن ہے، پیسوں کا مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے اور جن کاموں میں بھی آپ کو رکاوٹیں نظر آرہی ہے، وہ دور ہوتی نظر آرہی ہے۔
-
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر تک
جو پریشانی ہے وہ عارضی ہے، اس کا حل نکل آئے گا، ان کو اپنے سر پر سوار مت کریں، بس یاد رکھیں اللہ آپ کے ساتھ ہے۔ چھوٹی چھوٹی پریشانیاں آتی رہتی ہے۔
-
برج قوس، سیارہ مشتری ، 23 نومبر سے 20 دسمبر تک
صورتحال مسلسل آپ کے حق میں میں بہتر ہو رہے ہیں، آپ کو بہت اچھا موقع ملے گا، اس سے فائدہ اٹھائے اور زیادہ مت سوچیں ، اور اللہ کا نام لے کر قدم اٹھائیں۔
-
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری تک
ایک پرانے معاملے میں آپ کو مشکل آسکتی ہے، اور لانے والے بھی شاید آپ کے اپنے ہو ، آج آپ اللہ سے خاص دعا کریں انشاءاللہ سب بہتر ہو گا۔ صورہ حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھیں۔
-
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری تک
اپنی من مانی سے کام مت چلائیں، جو مل رہا ہے اس ہو شکر کریں اور جیسا تیسا کر کے وقت گزاریں، اس وقت صورتحال کمزور ہے، اس لیے جلد بازی میں فیصلہ نہیں کریں۔
-
برج حوت، سیارہ مشتری ، 19 فروری سے 20 مارچ تک
بار بار آپ کو کہا جارہا ہے کہ اپنا قبلہ درست کرلیں، اپنا مستقبل سنواریں، اور فضول کاموں سے گریز کریں، اگر یہ وقت نکل گیا تو آگے بہت مشکل ہو سکتی ہے۔
خاص خبریں
-
کرم میں 100 بچوں کی ہلاکت کی خبریں من گھڑت ہیں، مشیر اطلاعات پختونخواہ
-
کرم میں گرینڈ پیس جرگہ کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے، تحریری امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی
-
سابق بھارتی کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اقلیتوں کے لیے 'اقلیتی کارڈ' کے اجراء کا اعلان
تازہ ترین
-
کرم میں 100 بچوں کی ہلاکت کی خبریں من گھڑت ہیں، مشیر اطلاعات پختونخواہ
-
کرم میں گرینڈ پیس جرگہ کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے، تحریری امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی
-
سابق بھارتی کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اقلیتوں کے لیے 'اقلیتی کارڈ' کے اجراء کا اعلان
تبصرے