قطر: پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی دوطرفہ ٹیکنالوجی کے معاملات پر مثبت پیش رفت

آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن

نیوزٹوڈے:   پاکستان قطر آئی ٹی کانفرنس جے ڈبلیو میریٹ مارکوئس سٹی سینٹر دوحہ، قطر میں شروع ہو گئی ہے جس میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ مقامی قطری کاروباروں کی بھی نمایاں شرکت ہے۔نگران وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے تقریب کا افتتاح کیا۔ پاکستان قطر آئی ٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف نے قطر میں کاروباری اداروں اور حکومتی عہدیداروں کو پاکستان آئی ٹی کی صلاحیت کا تعارف کرایا۔ پاکستان سے آئی ٹی کے کسی وفد کا قطر کا یہ پہلا دورہ ہے جس سے خطے میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے کے لیے بے پناہ صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

قبل ازیں، نگراں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کی قیادت میں پاکستانی وفد کے قطر کے دورے کا آغاز پاکستانی سفارت خانے میں ایک تقریب سے ہوا۔ اس تقریب میں پاکستان کی 30 اعلیٰ آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ قطر میں مقیم پاکستانیوں نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام پاکستانی سفارتخانے، پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن اور قطر کی پاکستان بزنس کونسل نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تیس ہزار آئی ٹی کمپنیاں پاکستان کو ڈیجیٹل ورلڈ سے منسلک کر رہے ہیں اور  ہر سال 75  ہزار آئی ٹی گریجویٹس تیار ہو رہے ہیں جو کہ اعلی معیار کی تربیت فراہم کیلئے اقدامات کرے گا۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+