تنزانیہ میں سیلاب سے 47 افراد ہلاک اور متعدد زخمی
- 05, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : تنزانیہ کے شمالی علاقوں میں اور تنزانیہ کے دارالحکومت ڈوڈو ما سے تقریباً 300 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع شہر کاٹیش میں شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 47 افراد جاں بحق ہو گۓ جبکہ 85 کے قریب افراد زخمی ہو گۓ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اموات میں اضافے کا خد شہ بھی ہے تنزانیہ میں آنے والی ان سیلابی بارشوں نے سب سے زیادہ کاٹیش اور مانیارا کو متاثر کیا ہے جہاں شدید طوفان اور تیز بارش سے کئی درخت جڑ سے اکھڑ گۓ اور سڑکوں پر کیچڑ، درخت اور بڑے بڑے پتھروں کی وجہ سے آمدو رفت معطل ہو گئی ہے کئی مکان کیچڑ میں دھنس چکے ہیں شدید بارشوں اور طوفان سے تنزانیہ کے شمالی علاقوں میں انفراسٹرکچر بھی تباہ ہو گیا ہے کھیت تباہ ہو گۓ ہیں ۔
تنزانیہ میں اس سال موسمیاتی تبدیلیوں کے بعد سب سے زیادہ تباہ کن بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں ہنانگ میں بھی شدید بارشوں کی وجہ سے کئی مکانات گر گۓ ہیں ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں لوگوں کو بچانے کیلیے فوری طور پر حرکت میں آ گئی ہیں تنزانیہ کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ اس ناگہانی آفت سے بہت حیران ہیں کیونکہ مشرقی افریقہ میں غیر معمولی خشک سالی کے بعد اچانک طوفانی اور سیلابی بارشیں ایل نینو موسمی رحجان ہے ایل نینو ایسی موسمی تبدیلی کو کہتے ہیں جو کچھ علاقوں میں خشک سالی کو بڑھاتا ہے جبکہ کچھ علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں شروع ہو جاتی ہیں ۔
تبصرے