بلوچستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کے شدید جھٹکے

نیوز ٹوڈے :   آج شام 5 بج کر 19 منٹ پربلوچستان کے علاقے خضدار ، وڈھ ، نال ، ناچ اور دیگر کئی علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 .5ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کی گہرائی 7 کلو میٹر رکارڈ کی گئی ہے زلزلے کے مرکز اور اس کے مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے شدید تھے لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوۓ گھروں سے باہر نکل آۓ زلزلے کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کے مکانوں کی دیواروں اور چھتوں میں دراڑیں آ گئیں ۔

اور کئی کچے مکان گرنے کی اطلاعات بھی ملی ہیں اس لیے بلوچستان کی حکومت نے متاثرہ علاقوں کی جانب امدادی ٹیمیں روانہ کر دی ہیں ابھی تک اس حادثے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی البتہ وڈھ کے بازار میں کئی گھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے پرانے اور کچے کئی مکان گر گۓ ہیں لیکن لوگ چونکہ فوراً گھروں سے باہر نکل آۓ تھے اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+