پوری دنیا کی نظریں ٹکیں ایران کو ملے روس کے ہتھیاروں پر
- 05, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے: ایران نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اگر حماس اسرائیل سے ہار بھی گیا تو ایران اسرائیل کو نہیں چھوڑے گا ایران نے خفیہ طور پر مکمل تیاری کر لی ہے کہ روس سے جو ہتھیار ایران کو ملیں گے ان سے سب سے پہلے ایران اسرائیل اور امریکہ کے اڈوں کو نشانہ بنائے گا ایران کی یہ تیاری امریکہ اور اسرائیل کیلیے بہت بری خبر ہے کیونکہ ایران کو روس سے بہت جلد سکھوئی 35 فائٹر جیٹ اور ایم آئی 28 اٹیک ہیلی کاپٹر ملنے واالے ہیں روس کے یہ دونوں خطرناک ہتھیار بہت جلد ایران پہنچنے والے ہیں ان ہتھیاروں کے علاوہ روس ایران کو یاک 130 ٹریلر جیٹ بھی دے گا جس سے ایران کے فائٹر پائلٹوں کو ٹریننگ میں مدد ملے گی ۔
جیسا کہ غزہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ ختم ہوتی نظر نہیں آ رہی اور نیتن یاہو حماس کے خاتمے تک اس جنگ کو جاری رکھنے کا اعلا ن بھی کر چکے ہیں نیتن یاہو کے اس بیان سے واضح ہے کہ یہ جنگ لمبے عرصے تک جاری رہے گی غزہ میں لگی آگ کیسے پورے ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے اس کی مثال پوری دنیا غزہ میں دیکھ چکی ہے اسرائیل کے حملے اب غزہ سے آگے بھی بڑھ سکتے ہیں اور ان حملوں کا سب سے پہلا ٹارگٹ ایران ہی ہو گا اسی لیے ایران اور روس کی سکھوئی 35 اور ایم آئی 28 کی ڈیل پر پوری دنیا کی نظریں جمی ہیں دیکھنا یہ ہے کہ ان ہتھیاروں کی زد میں سب سے پہلے کونسا ملک آتا ہے ۔
تبصرے