اسرائیل نے غزہ میں بنایا یونائیٹڈ نیشن کے سکولوں کو نشانہ

سکولوں کو نشانہ

نیو ز ٹوڈے :   غزہ جنگ میں شروع سے ہی اسرائیل غزہ پر ہر قسم کے زمینی اور فضائی حملے کر رہا ہے لیکن اس سے پہلے غزہ میں اسرائیل کے ٹینک داخل نہ ہوسکے لیکن آج جنوبی غزہ میں اسرائیل نے ٹینکوں سے حملہ کر دیا اسرائیل نے غزہ پر پوری طرح کنٹرول حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے غزہ کے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے بھی بڑھا دیے ہیں غزہ میں بمباری کی وجہ سے یہ پوزیشن ہے کہ وہاں پر انٹر نیٹ بھی پوری طرح سے کام نہیں کر رہا غزہ میں انٹر نیٹ کی سروس مکمل طور پر بند ہو چکی ہے

نہ صرف انٹر نیٹ بلکہ ایک دوسرے سے رابطے کا بھی کوئی ذریعہ نہیں ہے یعنی غزہ اس وقت بیس سال پرانے زمانے میں پہنچ چکا ہے غزہ میں اس وقت شدید ٹکراؤ کے حالات پیدا ہو چکے ہیں اسرائیل کے تین سینیئر آرمی آفیسر ز حماس لڑاکوں سے مڈ بھیڑ میں مارے گۓ ہیں بین الاقوامی سطح پر شدید مخالفت کے باوجود اسرائیل غزہ پر جاری اپنی جارحیت اور ظلم و ستم روک نہیں رہا اسرائیل نے یونائیٹڈ نیشن کے دو سکولوں پر حملہ کر دیا جن میں غزہ کے عام شہری پناہ لیے ہوۓ تھے ان حملوں میں 50 فلسطینی ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گۓ ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+