پاکستان ویمنز ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح

 پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم

نیوزٹوڈے:   پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پہلی بار نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو شکست دے کر تاریخ رقم کی ہے۔پاکستانی ٹیم نے ڈونیڈن میں کھیلے گئے پہلے T20I میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی، جو کہ پاکستانی خواتین کی نیوزی لینڈ کے خلاف نو T20I میچوں میں پہلی فتح ہے۔

نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 127 رنز بنائے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے ہدف 18.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر شوال ذوالفقار نے 41 رنز کی اہم اننگز کھیلی جب کہ فاطمہ ثناء نے 18 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔فاطمہ ثنا کو ان کی شاندار باؤلنگ پر پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔دوسرا ٹی ٹوئنٹی 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+