حج 2024 کے لیے کورونا ویکسین کی شرط ختم کر دی گئی

عازمین حج

نیوزٹوڈے:   عازمین حج کے لیے کورونا ویکسین کی شرط سال 2024 کے لیے ختم کر دی گئی ہے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کے لیے کورونا ویکسین کی شرط ختم کر دی گئی ہے اور عازمین کو کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ملک میں سرکاری سکیم کے تحت حج کے لیے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ 12 دسمبر تک جاری رہے گا۔آئندہ سال 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+