پاکستان کے شہر کراچی میں روٹی 2 روپے کی ملے گی

دو روپے کی روٹی

نیوزٹوڈے:   گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں غازی تندور کا افتتاح کر دیا، اس تندور سے عوام کو دو روپے کی روٹی ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات جاری رکھیں گے۔ پورے شہر میں اس طرح کے 48 تندور لگائے جائے گے  اور چار مزید تندوروں کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کرنے سے خوشی ملتی ہے اور انہوں نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہو عوام سے ہم رابطہ نہیں توڑوں گا۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+