ستاروں کی روشنی میں اپنے دن کا حال جانیے
- 06, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: ستاروں کی مدد سے اپنے آج کے دن بدھ کا حال جانیے
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
صورتحال آج آپ کا ساتھ دے گی، ناممکن کام بھی آپ کا انشاء اللہ حل ہو جائے گا۔ جس بھی طرف امید لگائی تھی وہ بھی پوری ہو سکتی ہے۔ اولاد کے حوالے سے بھی آج اہم خبر ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ نے اپنے ماضی سے کچھ نہیں دیکھا آپ انہی لوگوں کو گلے لگا رہے ہیں جوآپ کو دھوکہ دے کر گئے تھے اور دیتے رہے ہیں اور آج کا اٹھایا گیا قدم اہم ہو سکتا ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ نے اپنے لیے جو رستہ اختیار کیا ہے وہ شاید بہتر نہیں ہے۔ ایک مرتبہ پھر سے اس پر نظر ثانی کریں اور اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، سوچ سمجھ کے قدم اٹھائے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ لاکھ بار بھی مدد کر لیں آپ کی قربانیوں کو کوئی بھی نہیں دیکھے گا اور اس وقت آپ کو سب سے الگ ہو کر اپنے زندگی کے بارے میں سوچنا چاہیے۔اور اس میں دیر مت کریں
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ آج صدقہ دیں کیو نکہ آپ کی صورتحال صاٖف نہیں ہے اور کسی ذاتی غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو اب انشاء اللہ اچھی صورتحال کا سامنا رہے گا اور پچھلے دنوں جو غیر یقینی صورتحال کا سامنا تھا وہ اب انشاء اللہ ختم ہو جائے گی۔ صبح سے تمام حالات آپ کے حق میں ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ اپنے غصے میں قابو رکھیں ، اس سے پہلے کہ آپ کے رشتے خراب ہو جائے۔ آپ پہلے ہی بہت لوگوں کو کھو چکے ہیں مزید کی گنجائش نہیں ہے۔ خاموشی اختیار کریں اور چند روز میں سب سے سامنے آنے سے غائب ہو جائے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی عرصے سے کسی کام کو پورا کرنے کی کوشش کررہے تھےاور وہ پورا نہیں ہو رہا تھا تو آج انشاء اللہ اس کے ہونے کے چانس ہیں اور رقم اور نئے کام کے حوالے سے بھی خبر ملے گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اگر آپ لاپرواہی چھوڑ دیں اور فضول کاموں کی طرف دھیان نہ دیں تو دنیا کے کامیاب ترین انساب بن سکتے ہیں ، لیکن آپ عادت سے مجبور ہیں۔ اب آپ کو کچھ سوچنا ہی پڑے گا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
استخارے کی مدد سے ابھی چند چلنے کی کوشش کریں ورنہ ، حسبنا اللہ و نعیم لوکیل کا ورد 450 مرتبہ کریں ، انشاء اللہ اللہ نے چاہا تو سب بہتر ہو جائے گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج روحانی حوالے سے اچھی خبر ہے ، جو لوگ نماز کے پابند ہے ان کے لیے رقم کے حوالے سے اچھی خبر مل سکتی ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
توبہ کر کے سیدھے رستے پر آجائیں اور دل کو بھی سکون آجائیں گا جو لوگ ذہنی ٹینسن کا شکار ہیں، وہ نماز سے مدد لیں اور اپنے س بھی دل کی بات نہ کرنے کا مشورہ ہے۔
خاص خبریں
-
کرم میں 100 بچوں کی ہلاکت کی خبریں من گھڑت ہیں، مشیر اطلاعات پختونخواہ
-
کرم میں گرینڈ پیس جرگہ کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے، تحریری امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی
-
سابق بھارتی کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اقلیتوں کے لیے 'اقلیتی کارڈ' کے اجراء کا اعلان
تازہ ترین
-
کرم میں 100 بچوں کی ہلاکت کی خبریں من گھڑت ہیں، مشیر اطلاعات پختونخواہ
-
کرم میں گرینڈ پیس جرگہ کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے، تحریری امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی
-
سابق بھارتی کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اقلیتوں کے لیے 'اقلیتی کارڈ' کے اجراء کا اعلان
تبصرے