کیا آپ بھی چہرہ خشک کرنے کیلئے تولیے کا استعمال کرتے ہیں؟ اس کے نقصانات جان لیں
- 06, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: دنیا بھر میں عموما ہر کوئی منہ دھونے کے بعد اس کو تولیے کی مدد س خشک کرتا ہے لیکن مارہین کا کہنا ہے کہ تولیے سے منہ صاف کرنے کے نقصان بھی ہیں۔ آج کل کے لوگوں کو اپنی جلد کی بے تحاشہ فکر رہتی ہے اور سوشل میڈیا میں آنے والی نئی قسموں کی پروڈکٹس پر کئی لوگ انحصار کرتے ہیں،جو کہ بلکل غلط اور صحت کے خلاف ہے۔ اور اسی طرح کئی لوگوں کو یہ بھی نہیں معلوم کہ تولیے سے اپنے منہ کو صاف کرنا بھی کتنا خطرناک ہو سکتا ہے۔
تولیے سے منہ صاف کرنے کے حوالے سے ماہرین کیا کہتے ہیں؟
تولیہ استعمال کرنے کی بڑی وجہ آپ کا چہرہ انفیکشن کا شکار ہو سکتا ہے۔ کیو نکہ ماہرین نے بتایا ہے کہ تولیہ بیٹریا کے رہنے کی سب سے بہترین جگہ ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے لیے ای کولی جیسے جراثیم پیدا کر رہے ہیں۔ صرف یہ جراثیم نقصان دہ نہیں ہوتے بلکہ، تولیے کے ریشے بھی آپ کے چہرے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
چہرہ کس سے صاف کریں؟
-
چہرہ خشک کرنے کے لیے ہمیشہ جگہ صاف اور نرم تولیہ استعمال کریں
-
مائیکرو فائبر تولیہ استعمال کریں
تبصرے