ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار، اسٹاک مارکیٹ بھی بلند ترین سطح تک جا پہنچی

ڈالر کی قیمت

نیوزٹوڈے:   ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا ریکارڈ کی جارہی ہے جس کے بعد روپے کی قدر میں مزید بہتری ہو گئی ہے۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین ریکارڈ کرنے کیحد تک جا پہنچی ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر مزید 38 پیسے کم ہو کر 284 روپے تک جا پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی زبر دست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ کاروبار کے آغاز پرہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سو انڈیکس میں 343 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، اس کے بعد انڈیکس 63 ہزار 299 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔ 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+