برانڈڈ سریا مہنگا اور لوکل مزید سستا ہو گیا
- 07, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کے بھاو میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد پیٹرولیم ، الیکٹرانک سامان اور تعمیراتی سامان کی قیمت ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج لوکل سریے کی قیمت دو لاکھ 42 ہزار اور زیادہ سے زیادہ دو لاکھ پچاس ہزار روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔
کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 50 ہزار، لاہور میں 2 لاکھ 45 ہزار ، ملتان میں دو لاکھ 42 ہزار روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ برانڈڈ سریے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور مارکیٹ میں کم از کم قیمت دو لاکھ 66 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت دو لاکھ 68 ہزار فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔اس سے پہلے سریے کی فی ٹن قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے تھی جو کم ہو 2 لاکھ 45 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔
تبصرے