ایڑی میں درد کا سامنا ہوتا ہے؟ تو اس کی وجہ جان لیں

ایڑی کی تکلیف

نیوزٹوڈے:   ایڑی  اور پیروں میں درد کا عام مسئلہ بہت سے لوگوں کو رہتا ہے۔ ہمارے پیر میں 26 ہڈیاں ، 33 جوڑ اور سو سے زیادہ پٹھے موجود ہیں اور ایڑی ہمارے پیر کی سب سے بڑی ہڈی ہے۔ اگر آپ ایڑیوں کو بہت زیادہ استعمال کریں  اور ننگے پاؤں چلے تو اس میں درد ہو سکتا ہے۔ 

ایڑی میں تکلیف کی عام وجوہات کون سی ہیں؟

ایڑھی کی تکلیف کی اہم وجہ جیسے plantar fasciitis کہتے ہیں، جو پیر میں دباو کے باعث ہوتا ہے اور ویڑی کو جوڑنے والی جگہ کو نقصان پہنچاتا ہے، جو تکلیف کا باعث بنتی ہیں۔ ایک اور مسئلہ Achilles tendonitis ہے ، جس کے دوران پنڈلی کے مسلز کو ایڑی سے منسلک کرنے والا پٹھا کسی انجری کا شکار ہو جاتا ہے۔ 

درد سے کیسے چھٹکارا حاصل کریں؟ 

اگر ایڑی میں درد زیادہ ہے تو کچھ طریقوں سے آپ اسے کم کر سکتے ہیں اور کوشش کر سکتے ہیں جو درج ذیل ہیں: 

  1. جتنا ہو سکے آرام کریں

  2. روزانہ دو مرتبہ دس سے پندرہ منٹ کے لیے برف کی ٹکور کریں

  3. عام درد کش ادویات کا استعمال کریں

  4. کھلے جوتے پہنے 

  5. ایڑی کو زیادہ زمین میں نہ رکھے 

  6. صحت بخش غذا کا استعمال کریں

  7. پانی زیادہ پیے

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+