کراچی جوہر چورنگی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ ایک شخص ہلاک , ایک زخمی ہو گیا

ڈاکوؤں کی فائرنگ

نیوز ٹوڈے:   کراچی کے علاقے جوہر چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا کراچی میں ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں آۓ دن اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے پولیس کے مطابق کار میں سوار نوجوانوں نے ڈکیتی سے بچنے کیلیے گاڑی تیز چلائی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے دو گولیاں 25 سالہ مرتضٰی کو لگ گئیں اور وہ شدید زخمی ہو گیا کار میں موجود دوسرے بھائی نے تیز رفتاری سے گاڑی ہسپتال کی طرف موڑ دی لیکن وہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی ایک بڑے پتھر سے ٹکرا گئی جس سے کار میں سوار دوسرا بھائی بھی زخمی ہو گیا ۔

راہگیروں نے دونوں زخمی بھائیوں کو ہسپتال منتقل کیا لیکن مرتضٰی کی کمر میں جو گولی لگی تھی وہ جان لیوا ثابت ہوئی اور وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا اس کا دوسرا بھائی علی حسین رضوی بھی زخمی حالت میں ہسپتال میں ہے علی حسین نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ دونوں بھائی کار میں سوار گھر سے نکلے تو گھر کے قریب ہی مسلح افراد کھڑے تھے انہیں اسی وقت ہی شک ہو گیا کہ یہ لوگ کسی واردات کیلیے کھڑے ہیں اس لیے ہم نے گھبرا کر گاڑی بھگانا چاہی تو انہوں نے پیچھے سے گولیاں چلا دیں پولیس نے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حا صل کر لی ہے اور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+