چکن کی قیمت میں 7 روپے کی مزید کمی کر دی گئی
- 11, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت میں سات روپے کی کمی کی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق، پرچون سطح پر برائلر گوشت کی کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 463 روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں صرف پانچ روپے کی کمی کی گئی ہے ، جس کے بعد ان کی نئی قیمت 319 روپے فی کلو تک آپہنچی ہے۔ فارمی انڈوں کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت 339 روپے تک جا پہنچی ہے۔
تبصرے