سونا 200 روپے سستا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 15 ہزار ، 400 روپے تک ریکارڈ
- 11, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد ، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ 2 لاکھ 15 ہزار , 400 روپے تک جا پہنچا۔
، جبکہ 171 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا دس گرام سونا ایک لاکھ ۸۴ ہزار ۶۷۱ روپے کا ہو گیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں چھے ڈالرز کم ہو کر 2018 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔ دو روز پہلے ، مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تین ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تبصرے