روسی پائلٹ نے روس اور یورپ کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا

جہاز میں فنی خرابی

نیوز ٹوڈے :   رو س آج ایک بہت بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا روس کا ایک جہاز ریڈیو ایکٹو لے جا رہا تھا جہاز نے جیسے ہی اڑان بھری اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد جہاز میں کوئی فنی خرابی پیدا ہو گئی تو پائلٹ نے ہنگامی طور پر جہاز کی کریش لینڈنگ کر دی اور روس ریڈیو ایکٹو کے بہت بڑے خطرے سے بچ گیا یہ ایک مسافر جہاز تھا جس میں 104 مسافر سوار تھے اور 19 کلو گرام ریڈیو ایکٹو تھا ۔

جہاز میں فنی خرابی پیدا ہونے کے بعد کریش لینڈنگ کیلیے جہاز چالیس منٹ تک آسمان میں اڑتا رہا اور پھر ہنگامی طور پر جہاز کو اتار لیا گیا اگر ایسا نہ ہوتا تو روس کے ساتھ ساتھ یورپ بھی حادثے کی لپیٹ میں آ سکتا تھا اور لاکھوں لوگوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو جاتا کیونکہ ریڈیو ایکٹو یٹی سے متاثرہ لوگوں میں دل اور کینسر جیسی بیماریوں کا خدشہ ہوتا ہے اس طرح آج پائلٹ کی بروقت کاروائی نے روس اور یورپ کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+