میاں محمد نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں باعزت بری

نواز شریف

نیوز ٹوڈے :   سابقہ وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف کو عدالت نے العزیزیہ ریفرنس کیس سے بھی آزاد کر دیا میاں محمد نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی جسے آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے منظور کر لیا اور نواز شریف کو اس کیس سے باعزت بری کر دیا صدر نون لیگ میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ ان کے بھائی میاں نواز شریف کو اس کیس سے اللٰہ تعالٰی نے بری کیا ہے میرے بھائی کے خلاف بناۓ گۓ جھوٹے کیس آج اپنی اصلیت کو پہنچ گۓ ہیں ۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ قائد نون لیگ کو انصاف ملنے میں سات سال لگ گئے جس سے پاکستان کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اب دوبارہ پاکستان کو ترقی کی راہوں پر لا کھڑا کریں گے رہنما مسلم لیگ نون عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف آج سرخرو ہو گۓ 2017 سے شروع ہونے والے زوال کا دروازہ انشا اللٰہ تعالٰی 8 فروری کو بند ہو جاۓ گا سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اب نواز شریف کو الیکشن لڑنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+