طورخم بارڈر کے راستے جدید امریکی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

طورخم بارڈر

نیوز ٹوڈے :   افغانستان سے جدید امریکی ساختہ اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تفصیلات کے مطابق افغانستان سے طورخم بارڈر کے ذریعے جدید امریکی اسلحہ پاکستان سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جسے طورخم بارڈر پر سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا امریکی اسلحہ ایک ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپا کر پاکستان لانے کی کوشش کی جارہی تھی ٹرک کے پٹھان ڈرائیور کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا ہے اس جدید امریکی اسلحہ میں جدید امریکی ساختہ ایل فور کلاشن کوفز ، میگزینز اور مختلف قسم کی ہزاروں گولیاں شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ امریکی رائفل ، گرینیٹ ، نائٹ ویژن سائٹ اور لیزر بم بھی شامل ہیں سیکیورٹی فورسز کے مطابق ڈرائیور سے اہم معلومات سامنے آنے کی توقع ہے فعل حال یہی اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ وہ جدید امریکی اسلحہ ہے جو امریکی فوج نے افغانستان سے نکلتے ہوۓ وہاں چھوڑ دیا تھا اور اب افغانستان یہ اسلحہ پاکستان میں موجود دہشتگردوں کو سپلائی کر رہا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+