دو روز کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت

نیوزٹوڈے:   عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اچانک 54 ڈالر کے اضافے سے 2052 ڈالرکی سطح پر آگئی۔ جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5700 روپے کے اضافے کے بعد 218300 روپے تک جا پہنچی ہے اور دس گرام سونے کی قیمت میں  4887 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 187157 روپے کی سطح تک آپہنچی۔  سونے کے علاوہ چاندی کی قیمت میں بھی ستر روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 2650 روپے تک جا پہنچی اور دس گرام چاندی کی قیمت میں 60.01 کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد اس کی قیمت 2271.94 روپے ہو گئی۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+