ناشتے کی عادت ترک کردینا کینسر جیسے سنگین امراض پیدا کرسکتا ہے

ناشتے کی عادت

نیوزٹوڈے:   جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے، ان میں کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ان لوگوں کے مقابلے جو باقاعدگی سے ناشتہ کرتے ہیں۔ چین میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ ناشتہ نہ کرنے والوں میں غذائی نالی کے کینسر، کولوریکٹل کینسر، جگر کے کینسر اور پتتاشی اور بائل ڈکٹ کینسر کا خطرہ زیادہ شدت سے پایا جاتا ہے۔

ناشتہ نہ کرنا دائمی سوزش، موٹاپا ، دل کی بیماری، میٹابولزم کا باعث بنتی ہے۔ نئی دہلی میں فورٹس اسپتال شالیمار باغ کے ماہر غذائیت شویتا گپتا کا بھی کہنا ہے کہ ناشتہ نہ کرنے سے معدے کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے کیو نکہ یہ گلوکوز اور میٹا بولزم کو متاثر کرتا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+