پاکستان کی چینی آٹو موبائل کمپنیوں کو بڑی پیشکش
- 15, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: نگران وزیر تجارت چینی آٹو موبائل کو پاکستان میں جوائنٹ وینجرز شروع کرنے کی پیشکش کی ہے، اور انہوں نے کہا ہے کہ آٹو موبائل سیکٹر پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔ تفصیل کے مطابق، نگران وزیر تجارت گوہر نے دورہ چین میں چیی آٹو موبیل سیکٹر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی بھی پیشکش کی ہے۔ ایک اہم پیشرفت میں، چین نے پاکستان کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر نظرثانی کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ پاکستانی برآمد کنندگان کو زیادہ سے زیادہ فوائد مل سکیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی عدم توازن کو دور کیا جا سکے۔
بیجنگ کے حالیہ دورے کے دوران، نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے چینی فریق سے ایف ٹی اے پر نظر ثانی کرنے کو کہا تھا، جسے چائنا پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ (سی پی ایف ٹی اے) فیز II بھی کہا جاتا ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان ترجیحی ٹیرف لائنز کی نئی فہرست چین کے ساتھ شیئر کرے گا جس سے اسے اپنی برآمدی مصنوعات پر مزید رعایتیں مل سکیں گی۔
سی پی ایف ٹی اے فیز II پر 2019 میں دستخط کیے گئے تھے اور یکم جنوری 2020 سے لاگو کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور گہرا کرنا تھا جو کہ اسٹریٹجک پارٹنرز اور پڑوسی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر تجارت نے چینی صنعتکاروں کو پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی اور مزید چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے لیے ایک ورکنگ گروپ کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔حال ہی میں سینیٹ کی فنانس کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی حجم میں 3 سے 4 ارب ڈالر کا فرق ہے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اعداد و شمار کی تصدیق کے لیے چین سے ریئل ٹائم ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
تبصرے