سریے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

سریے کی قیمت

نیوزٹوڈے:   روپے کی قدر میں اضافے کے زیر اثر مارکیٹ میں سریے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، تاجروں کے مطابق فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار سے کم ہو کر دو لاکھ 45 ہزار روپے ہوگئی۔تاجروں کے مطابق، لوکل سریے کی فی ٹن قیمت دو لاکھ 45 ہزار ہے اور برانڈڈ سریے کی فی ٹن قیمت دو لاکھ 63 ہزار سے دو لاکھ 65 ہزار تک ریکارڈ کی گئی ۔

دوسری جانب ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمت فی بوری 1276 روپے ریکارڈ کی گئی اور اس دوران ملک کء شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوی قیمت 1271 روپے تک جا پہنچی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+