چھے ماہ میں پہلی بار پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہو گیا
- 18, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے : پاکستان کی معاشی صورتحال کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی ہے کیونکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 6 ماہ میں پہلی بار سرپلس ہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں سالانہ بنیادوں پر 64 فیصد کمی ہوئی ہے۔ نومبر میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 9 ملین ڈالر سرپلس تھا۔
اسٹیٹ بینک نے یہ بھی بتایا کہ اکتوبر میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 184 ملین ڈالر کے خسارے میں تھا۔ رواں مالی سال کے پہلے پانچ سالوں میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.16 بلین ڈالر تھا۔گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ میں 3.26 ارب ڈالر کا خسارہ تھا۔
تبصرے