ستاروں کی دنیا میں آج آپ کا دن کیسا رہے گا؟ ماہر فلکیات نے بتا دیا
- 19, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: ستاروں کی دنیا میں اپنے دن کا حال جانیے
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جذباتی پن کا مظاہرہ نہ کریں، جو چیز دماغ میں آجاتی ہے ، ضروری نہیں ہے وہ کرکے ہی چھوڑے، ایسا کرنے سے آپ کو ہی نقصان ہو سکتا ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
پراپرٹی وغیرہ کے حوالے سے کوئی پیش قدمی کا امکان ہے عقل سے کام لیں ، اور اچھے وقت کا انتظار کریں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کا جو حق ہے اسے مت چھوڑیں، اسے لینے کی کوشش کریں، آپ کو ضرور ملے گا۔ کچھ دنوں تک اپنوں سے غیروں سے دور رہنے کی کوشش کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
حالات کو بدلنے میں وقت نہیں لگتا، آپ ویسے ہی مایوس ہو رہے ہیں، دعا سے کام لیں ، انشاءاللہ سب بہتر ہو جائے گا۔آج شام تک ہی دیکھ لیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اللہ پاک سے خیر مانگے اور دعا کریں، آپ بہت کچھ کھو چکے ہیں لیکن انشاءاللہ وہ سب نفع کے ساتھ آپ کو واپس ملے گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کوئی آپ کی بات نہیں سمجھے گا ، اس وقت خاموش رہے اور لوگوں سے دور رہنے کی کوشش کریں۔ آپ کی فی الحال بہتری اسی میں دکھائی دے رہی ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کافی دنوں بعد آپ کے زائچے میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے ، آج کا دن آپ کو آنے والوں کے بارے میں اچھی خبر دے رہی ہیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
مالی طور پر آپ کے دن بہتر ہو رہے ہیں اور آپ گھریلو حالات کے الجھن کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے الجھنیں بڑھ رہی ہیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو انشاءاللہ وہ ضرور ملے گا جو قسمت میں لکھا ہوا ہے، پریشان نہ ہو، چند دنوں میں آپ کو بہت کچھ مل سکتا ہے، اچھی امید رکھے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج آپ کا بہت بڑا رٌکا ہوا کام بھی پورا ہو جائے گا ، جو پریشانی گھر میں محسوس کی جا رہی ہے ، وہ بھی دور ہو جائے گی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
دوسروں کی مدد سے فائدہ ملنا آپ کے لئے زیادہ بہتر رستہ ہے اوراپنے غصے میں قابو رکھیں۔ جو موقع آئے اس کو حاصل کرنے کی کوشش کریں
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج آپ اسی وقت اپنے نظر اتاریں ، اور کوشش کریں کہ چھ روز مغرب کے بعد گھر سے نہیں نکلیں، باوضو رہے اور قرآن پڑھیں۔
خاص خبریں
-
کرم میں 100 بچوں کی ہلاکت کی خبریں من گھڑت ہیں، مشیر اطلاعات پختونخواہ
-
کرم میں گرینڈ پیس جرگہ کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے، تحریری امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی
-
سابق بھارتی کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اقلیتوں کے لیے 'اقلیتی کارڈ' کے اجراء کا اعلان
تازہ ترین
-
کرم میں 100 بچوں کی ہلاکت کی خبریں من گھڑت ہیں، مشیر اطلاعات پختونخواہ
-
کرم میں گرینڈ پیس جرگہ کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے، تحریری امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی
-
سابق بھارتی کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اقلیتوں کے لیے 'اقلیتی کارڈ' کے اجراء کا اعلان
تبصرے