روزانہ ایک ہی وقت سونے اور جاگنے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
- 19, دسمبر , 2023
نیوٹوڈے: نیند کو صحت کے لیے بہت اہم سمجھا جاتا اور اس کی کمی کو کئی بیماریوں کی وجہ سے قرار دیا گیا ہے۔ لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ سونے اور جاگنے کا مخصوص وقت نہ ہونے کی وجہ سے دماغی تنزلی کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔ یہ انکشاف آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے۔
جن افراد کا سونے کا وقت طے نہیں ہوتا ، ان میں دماغی کمزوری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں 88 ہزار سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیا تھا، جس کی عمر 62 سال تھی۔ نتائج کے معاملے میں ایک ہی وقت سونا ، اور جاگنا یقینی بنانا چاہیے، تاکہ ڈیمنشیا جیسے مرض کم ہو سکے۔انہوں نے 9 گھنٹے سونے کا مشورہ دیا ہے۔
تبصرے